کراچی(کامرس رپورٹر)ریاض میں فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) میں پاکستان نے اپنی وسیع غیردریافت شدہ معدنی دولت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر کیخود کو کان کنی کے عالمی پاور ہاؤس کے طور پر پیش کیا ہے۔ پاکستانی وفد کے سیشن کا آغاز ”زیرِزمین: پاکستان میں کان کنی کی صنعت کی نشا ثانیہ” کے موضوع پر پیش کی جانے والی ویڈیوکے ساتھ ہوا۔ جس میں ملک میں قیمتی پتھروں، غیر دھاتی اور صنعتی معدنیات، دھاتوں اور نایاب زمینی عناصر کیوافرذخائر کو اجاگرکیا گیا۔یہ سیشن ”پاکستان: منرل مارول – کان کنی کا تابناک مستقبل ” کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی پینل گفتگوکے ساتھ جاری رہا، جس کی نظامت پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عمران عباسی نے کی۔اس پینل میں پیٹرولئیم اور آبی وسائل کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، بیرک، ریکوڈک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹموتھی کرب اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر،جناب اسد احمدشامل تھے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے جامع پالیسی اصلاحات، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اورماحول دوست توانائی کی جانب عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے کان کنی کے شعبے کوترقی دینے کے لئے حکومت کی ترجیحی حکمتِ عملی کو اْجاگر کیا۔ایف ایم ایف 2025 میں پاکستان پویلین کا دورہ کرنے والے 10 ہزار سے زائد مندوبین نے ملک میں کان کنی کے بھرپور امکانات اور صلاحیتوں کے بارے میں آگہی حاصل کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کان کنی کے

پڑھیں:

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
  • بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
  • روہت شرما کا لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ رویہ، ویڈیو سامنے آگئی
  • خبرغم و اظہار تعزیت
  • ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کامیابیوں کا اعتراف
  • پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ کتنا مفید ثابت ہوگا؟
  • پاکستان برانڈعالمی سطح کےمعیار کا ہے ‘قاسم جمال
  • ورلڈ اکنامک فورم اور شہباز شریف کا پاکستان