Jasarat News:
2025-01-21@05:02:41 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی(کامرس پورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 1لاکھ16ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی تاہم کے ایس ای100انڈیکس میں500 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 115,844 پوائنٹس پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں75 ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14319ارب روپے پر جا پہنچا جبکہ 536.

08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایسکچینج میں پیر کوآٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، پی ایس او، شیل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں مثبت کاروبار ہوا۔ماہرین کے مطابق اضافے کا رجحان جاری رہ سکتا ہے، لیکن مختصر مدت میں مارکیٹ کی سمت کی رہنمائی کے لئے سیاست کلید ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 100 بی پی ایس کمی کی توقع ہے مگرمارکیٹ میں اسے انتہائی کم کمی تصور کی جائے گی جس سے مارکیٹ پر زیادہ اثر قائم نہیں کر سکے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لائیو اسٹاک ایکسپو ، کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ روپے کے 2بچھڑے ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کار ی ٹیکس ریڈار پرآگئی
  • اسٹاک ایکچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • لائیو اسٹاک ایکسپو ، کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ روپے کے 2بچھڑے ہلاک
  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ