محرابپور،شہر میں گندگی ،نکاسی آب کے نظام کی تباہی کے خلاف شہری احتجاج کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپور خاص میں کھپرو ناکہ چوک پر مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف جماعت اسلامی میرپورخاص نے “شراب خانہ نامنظور “مہم کے حوالے سے شہر بھر کے تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں عوام کو مسلم آبادی کے درمیان حکومت کی اجازت اور آشیر واد سے مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔آگاہی مہم کے دوران مارکیٹس میں خریداری کیلئے شہریوں اور تاجروں نے اپنے تاثرات میں میرپورخاص میں شراب خانہ کھلنے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سرکاری سرپرستی میں نوجوانوں کو شراب کے نشے کی لت میں مبتلا کرکے ناکارہ اور بداخلاقی و جرائم کی دنیا کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔جبکہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ موجودہ شراب خانوں سے غیر قانونی طور پر مسلمان نوجوانوں کو کھلے عام شراب فروخت کی جارہی ہے۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے ضلعی حکام اور اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اٹھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اورمیرپورخاص میں شراب خانے کے پرمٹ کی کسی صورت اجازت نہ دے۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور شہر کھنڈرات میں تبدیل ،نکاسی آب کا نظام تباہ
  • محرابپور،کسان و شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج
  • محرابپور،شہری نایاب بکروں سے محروم
  • حیدرآباد ،آئی بی اے سکھر کے امیدوارآفرلیٹرنہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد،عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان ارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف احتجاج کے بعد میڈیا بریفنگ دی جا رہی ہے
  • کوٹری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پی ٹی آئی خواتین کا احتجاج