لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک اسلام کے غلبے کی تحریک ہے 75افراد کا یہ قافلہ آج کروڑوں افراد کا قافلہ بن چکا ہے۔ ہمیں اپنے پیغام کو ہر گھر میں پہنچانا ہے۔ دعوت کے میدان میں آگے بڑھیں گے اور اس تحریک کو طاقت ور بنائیں گے۔ دین کے تقاضے اس وقت پورے نہیں ہونگے جب سارے ضابطے پورے نہیں کئے جائیں گے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہونگی۔ آج ہمارے ملک کا نظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے وہ اللہ کے باغی بندے ہیں۔ ہمیں یہ اقتدار اور اختیار ان سے حاصل کرکے اللہ کے نیک بندوں کو دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اغیار کی غلامی میں دینے والے حکمران خود کو قوم کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ ان کی وجہ سے آج پاکستان کی معیشت برباد ہو چکی ہے۔حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ کے کے نظام کے لئے ہم متحد ہوں۔ جماعت اسلامی دین حق کے غلبے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اور صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک غربت اور جہالت میں ڈوبا ہوا ہے لیکن ہماری سول اور غیر سول افسرشاہی اپنے ٹھاٹھ باٹھ چھوڑنے تیار نہیں ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیاں خون نچوڑ رہی ہیں۔ جو حکومت آتی ہے وہ پروٹوکول اور اپنی مراعات کے حصول میں کمی تو کرتی نہیں بلکہ الٹا ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیتی ہے۔ معیشت زبوں حالی کا شکار اور عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت اندازوں سے بھی زیادہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اللہ کے

پڑھیں:

انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کا ایک ڈراما ہی تھا جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی تھی، اس کا کرارا جواب انہیں مل گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ 2 نیوکلیئر ملکوں کی تباہی پر منتج ہوتی ہے، اس کی تباہی دنیا بھی برداشت نہیں کرسکتی، مودی حکومت نے پہلگام میں بھی ڈراما کیا ہے، ان کی پوری سیاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور افواج مضبوط ہیں۔ ہندوستان کبھی پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا ڈراما کرسکتا ہے، وہ کسی ہدف پر اسٹرائیک کرسکتا ہے مگر جنگ مسلط کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ اس کے نتائج پاکستان سے زیادہ ہندوستان کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پہلگام کے واقعے میں انڈیا نے جو ڈراما بازی کی ہے اس کا پاکستان نے موثر جواب دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی غزہ کانفرنس
  • حماس اور حزب اللہ کا اشتراک، عالم اسلام کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ جواد نقوی
  • ہر کمال کو زوال ہے
  • نا ممکن کچھ بھی نہیں
  • انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا
  • تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا
  • شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • اقتدار کو تم جنت سمجھتے ہو مگر ہم اسے تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی ہمت نہیں حملہ کرے، رہنما تحریکِ خالصتان