نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ ہو سکا تجاوازت کے خلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ تاجر تنظیمیں بااثر افراد اور سیاسی جماعت ہے شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے موہنی بازار میں واقع ریشم بازار کچہری بازار اسپتال روڈ اور دیگر شہر کی مرکزی شاہراہوں پر گزگاہیں تنگ ہوتی جارہی ہیں ٹھیلے اور پھٹوں کے لگانے کی وجہ سے ٹریفک اور کمرشل علاقوں میں رہنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان علاقوں کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک شہری حکومت حد بندی نہیں کرے گی اور بھاری چلان نہیں کرے گی ماضی جیسے نا کام آپریشن ہوتے رہے ہیں ایسے ہی آپریشن ہوتے رہیں گے اور وہ بھی ناکام ہوںگے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں واضح طور پر درج ہے کہ میونسپل کارپوریشن تجاوزات کا خاتمہ کرے لیکن دونوں ٹائونز میں تجاوزات کی بھرمار ہے لہذا ضلعی انتظامیہ اور شہری حکومت اپنی حدود میں واقع تجاوزات کو ختم کرے شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پارکنگ اور گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں میں گزر گاہیں ختم ہوئی ہیں تو وہیں کاروبار کرنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا گاہک رش دیکھ کر مارکیٹ میں داخل ہی نہیں ہوتا اس وجہ سے سارا سارا دن بیٹھ کر مشکل سے دکان کا کرایہ پورا کرتے ہیں تو گھر کیسے چلائیں بجلی سوئی گیس بچوں کے اخراجات حتی کہ اسکول کی فیسوں کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد کے ہیڈ کوارٹر نوابشاہ کی انتظامیہ اور ادارے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے لہذا تمام تر سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری

کرم (آن لائن)لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز(عارضی بے گھر افراد کیلئے) کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور
عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،عدالتی حکم پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کامقدمہ درج
  • ۔2024ء: ناجائز تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن ہوئے، سعید غنی
  • تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن 49 دوکانیں سیل
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • کرم میں فوجی آپریشن کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے باوجود سابق کھلاڑی تنقید کیوں کررہے ہیں؟
  • کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری
  • لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ