سجاول،بچے سے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سجاول(نمائندہ جسارت) چند دن قبل سجاول سندھ میں دیوان شوگر ملز کے قریب بڈھو تالپر کے رہائشی ایک بچے ریاض پارہیڑی کو پانی کا کین پہنچانے کے بہانے غلام مصطفی جسکانی، ذیشان جسکانی سمیت تین افراد نے اپنے ساتھ لیکر دیوان شوگر ملز کے کمرے میں بند کرکے اس کے ہاتھ پائوں باندھ کر تینوں ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی خبریں اور ویڈیوز مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئیں اور اخباروں میں بھی شائع کی گئیں۔ایس ایس پی سجاول نے اہل خانہ کی فریاد پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او میرپوربٹھورو کو واقعے کی ایف آئی دائر کرنے کی ہدایت جاری کی مگر متاثرہ بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میر پور بٹھورو پولیس کے ایس ایچ او نے انصاف کا انوکھا رنگ رچا دیا مبینہ جنسی درندگی والوں کے اوپر ایف آئی آر داخل کرنے سے صاف انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او میر پور بٹھورو ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے،ایس ایس پی سجاول کے حکم کے باوجود ملزمان کے خلاف ایف آئی آر دائر نہ ہو سکی ہے متاثرہ بچے کے اہل خانہ انصاف کی امید کس سے رکھیں جو ایس ایس پی کی نہیں مانتے وہ غریب مسکین مظلوم کی کہاں مانیں گے۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے دیوان شوگر مل کے اندر کم عمر بچہ ریاض کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کی گئی تھی،ایس ایس پی کے حکم پر متاثرہ بچہ ریاض اپنے اہل خانہ کے ساتھ سجاول سے میرپور بٹورو تھانے پر پہنچا تو میرپور بٹورو ایس ایچ او میر محمد نئی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ایس ایس پی سجاول سے گزارش کرتے ہیں کہ مظلوم بچے کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایس ایچ او اہل خانہ ایف ا ئی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کی مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر،ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیا بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔(جاری ہے)
تقریب میں مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی،تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔اس موقع پر ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔دوسرے فیز میں صوبہ میں پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔