مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صوبائی عہدیداران کا بدین پریس کلب کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صوبائی عہدیداران کا بدین پریس کلب کا دورہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور 25 فروری کو حقوق سندھ مارچ کے سلسلہ میں بدین میں جلسہ عام میں شرکت اور میڈیا کوریج کی دعوت دی ۔ مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے ترجمان سندھ طہ منیب کی قیادت میں وفد نے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طہ منیب نے پریس کلب بدین کی نئی منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی انتظامیہ پریس کلب کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو بھرپور اجاگر کرے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اندرون سندھ خالد سیف اور جنرل سیکرٹری بدین محمد عارف بھی ہمراہ تھے۔ وفد نے اپنے دورے کے دوران سندھ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور 25 سے 28 جنوری تک کراچی سے سکھر تک نکالے جانے والے “حقوق سندھ مارچ” کی دعوت دی۔ اس مارچ کا مقصد کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف آواز اٹھانا اور سندھ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ اس موقع پر طہ منیب کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی بدین کے صحافی مرکزی مسلم لیگ کے عوامی حقوق کے لیے کیے جانے والے “حقوق سندھ مارچ” کی بھرپور کوریج کریں گے اور عوامی حقوق کے حصول کی اس جنگ میں مرکزی مسلم لیگ کے سنگ ہوں گے۔ یہ مارچ 25 جنوری کو شاہنواز چوک بدین پہنچے گا، جہاں سیکڑوں گاڑیاں اور عوامی جوق در جوق شریک ہوں گے۔ اس مقام پر ایک زبردست جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں سندھ کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔ ان شاء اللہ ، مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے کہا کہ اس مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت ہوگی جس سے سندھ کے اندر امن و انصاف کے قیام کی جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کے پریس کلب سندھ کے کے عوام کے لیے وفد نے
پڑھیں:
پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم تینوں اس سوال کا جواب دیں بعد ازاں انہوں نے خود جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نتائج کی پروا نہیں کی بلکہ اپنی پوری کوشش کی کیونکہ جیت ہار کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جیت ہو یا سیکھنے کا عمل دونوں کے پیچھے ہماری محنت شامل ہوتی ہے ہم ہر میچ میں بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان کو طنز کے طور پر نہ لیا جائے کیونکہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح اپنے ملک اور فرنچائز کی کامیابی کے لیے میدان میں اترتے ہیں