Jasarat News:
2025-01-21@04:55:14 GMT

جیکب آباد ، نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کیلیے سامان پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچ گیا،این ایچ اے کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خط جے یو آئی نے منصوبے کو غیر قانونی قراردے دیا،شہری اتحادکا ہنگامی اجلاس طلب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پر نئے ٹول پلازے تعمیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں جیکب آباد میں آباد کے قریب نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جس پرجے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سے جیکب آباد تک کا روڈ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد سے تعمیر ہوا ہے، این ایچ اے نے اس روڈ کی تعمیر نہیں کرایا انہوں نے اس منصوبے کو “غنڈہ ٹیکس” قرار دیا۔ڈاکٹر انصاری نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی غربت، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اور اس منصوبے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب جیکب آباد کی شہری اتحاد، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی تنظیمیں شامل ہیں، نے کل 21 جنوری کو ایس ایس پی جیکب آباد اور بعد میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، اتحاد نے ہنگامی اجلاس بلانے اور ٹول پلازہ کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جیکب آباد اور آس پاس کے رہائشیوں نے بھی اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد

پڑھیں:

جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری ،مختلف فیڈرس کی ساری رات بجلی بند کرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے دس دس گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات کوئی پوچھنے والا نہیں ، بجلی کا طویل بریک ڈائون معمول بن گیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف فیڈرز پر روز رات کو بجلی بندکرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اور عوام بجلی سے محروم ہوتے ہیں،متعدد فیڈرز پر دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند کئے جانے کی بھی شکایات ہیں سٹی ٹو فیڈرپر چار گھنٹے بجلی بند کرکے صرف ایک گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے جبکہ ایکسپریس فیڈر گزشتہ شب دو بجے بند کیا گیا جو اگلے دن 12بجے بحال ہوا اسی طرح سٹی ون فیڈرپر مقررہ وقت پر بجلی بند کرکے تاخیر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے شہریوں کو کہنا ہے کہ سیپکو نے بغیرکسی جواز سے جیکب آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں سیپکو عملے کی من مانی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں انکا کہنا ہے اتنی بجلی فراہم نہیںکی جارہی جتنا بل بھیجا جارہا ہے وزیر پانی و بجلی ،نیپرا اور چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد: پولیو کے 5 کیس رپورٹ، ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی نہ ہوئی
  • جنگ بندی کے بعد 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل
  • بلوچستان امن اور ترقی کی راہ پر
  • جیکب آباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
  • جیکب آباد پولیو کے5 کیسز کا انکشاف ،محکمہ صحت پر سوال اٹھنے لگے
  • جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
  • غزہ میں جنگ بندی کے بعد امدادی سامان کی ترسیل کا آغاز
  • غزہ میں جنگ بندی کا آغاز قریب، اسرائیلی فوج رفح سٹی سے نکلنا شروع
  • جیکب آباد: کریانہ کی دکان میں چوری