Juraat:
2025-01-21@04:50:39 GMT
سندھ بلڈنگ، کرپٹ افسران من پسند سیٹوں پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ کر لیا ہے۔ اس وقت بھی کے ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کورنگی میں پلاٹ نمبر 1192اور 1196کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر خلاف ضابطہ دکانیں اور پورشن یونٹ کی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ جاری کروا رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں: