پولیس والے میرے بھائی کو گھرسے غیر قانونی اٹھاکرلے گئے ‘ شیخ محمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 2 سے پولیس موبائل کے ذریعے عدیل شیخ نامی شہری کے مبینہ اغوا کے کیس میں ورثا نے گلستان جوہر تھانے میں درخواست دے دی۔مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ عدیل شیخ کو گھر سے اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے کہا ’’میرے بھائی کو 13 جنوری کو اس کے گھر سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا، سادہ لباس اہلکار 2 پولیس موبائل اور ایک سفید کار میں آئے تھے، دونوں پولیس موبائل بغیر نمبر پلیٹ کی تھی، موبائل پر کسی تھانے کا نام درج نہیں تھا۔‘‘درخواست گزار کے مطابق غیر قانونی چھاپا مارنے والے افراد ان کے بھائی کو نامعلوم مقام پر لے گئے، بھائی میں اور میری فیملی کسی غیر قانونی کام میں شامل نہیں رہے۔گلستان جوہر پولیس نے اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ شیخ محمد علی نے اپنے بھائی عدیل شیخ کے مبینہ اغوا کے حوالے سے درخواست کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے 2 بھائی قتل 3 زخمی، مقدمہ درج
پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں قائم گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں کے قتل اور 3 بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں بتایا ابتدائی طور پر متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں کہ بھائیوں میں آپس میں جھگڑا ہوا ہے تاہم تحقیقات میں واقعہ نامعلوم ملزمان کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرنے سے پیش آیا ہے۔
پاک کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید چھان بین کر رہی ہے۔