Jasarat News:
2025-01-21@04:14:17 GMT

کلاکوٹ پولیس نے اندھے قتل کامعما حل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلاکوٹ پولیس نے اندھے قتل کے کیس کو تکنیکی ذرائع اور ٹیم ورک کی مدد سے حل کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔کلاکوٹ اور ان کی ٹیم نے نہ صرف مرکزی ملزم کو گرفتار کیا بلکہ گرفتار ملزم نے گینگ وار سے تعلق اور ماضی کے جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ، نقدی ، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ گلشن اقبال تھانے کی حدو د گلشن اقبال بلاک نیازی کباڑی والی گلی میں پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزما ن کی شناخت 30سالہ محمد کاشف ولد ریاض حسین اور ستار کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے رکشے میں فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے نیپا پل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو واردات کا نشانہ بنایا اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نیوکراچی لاسی گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری مدثر ولد اسلم خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 26سالہ سردار خان ولد حضرت شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ملیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • ’’مجھے سیف علی خان کیس میں پھنسایا جا رہا ہے‘‘، گرفتار ملزم کا دعویٰ 
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار
  • سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا
  • سیف علی خان پر حملہ میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار