اسپین: چیئر لفٹ گرنے سے 30افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسپین میں چیئرلفٹ گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائی کی جارہی ہے
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے شمال میں واقع آسٹن اسکیٹنگ مرکز میں چیئر لفٹ گرنے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ،جن میں سے 17 کی حالت نازک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ اسکیٹنگ کرنے والے افراد کے اوپر آ گری۔اس دوران تقریبا 80 افراد چیئر لفٹ میں محصور ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور اسکیٹنگ مرکز کو بند کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیاری؛ گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
کراچی:لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔
دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔