مشہور معرکے ’’جنگ قادسیہ‘‘ کا حقیقی مقام دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
ڈرہم یونیورسٹی، برطانیہ اور القادسیہ یونیورسٹی، عراق کے ماہرین آثار قدیمہ نے امریکی جاسوس سیارے سے کھینچی گئی تصاویر کی مدد سے مشہور اسلامی معرکے ’’جنگ قادسیہ‘‘ کا درست مقام دریافت کر لیا۔
یہ مقام عراق اور سعودیہ کی سرحد پہ کوفہ شہر کے نزدیک واقع ہے جس کی تصویریں امریکی سیارے نے 1973ء میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران خفیہ طور پہ اتاری تھیں اور کچھ عرصہ قبل ڈی کلاسیفائی کی گئیں تاکہ ماہرین ان پہ تحقیق کر سکیں۔
ماہرین تصاویر کے ذریعے عراق سے مکہ مکرمہ جانے والے حج کے معروف راستے’’ درب ِ زبیدہ ‘‘پر تحقیق کر رہے تھے۔
تصاویر میں عرب مورخین کی کتب میں لکھے جنگ قادسیہ سے متعلق اشارے ملے جن سے مقام جنگ کا تعین ہوا جو تاریخ کی گردو مٹی تلے دب کر گم ہو چکا تھا۔
عراقی ماہرین پھر اس جگہ پہنچے جو اب ویران ہے، انھیں وہاں آبادی ہی نہیں جنگ کے آثار بھی مل گئے۔
فیصلہ کن جنگ قادسیہ نومبر 636ء میں حضرت عمر فاروقؓ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کی زیرقیادت اسلامی لشکر نے ایرانی ساسانی و بازنطینی فوج سے لڑی تھی جس کا سپہ سالار’’ رستم ‘‘تھا اس میں فتح کے بعد ہی ممکن ہوا کہ عراق، ایران اور ہندوستان تک اسلام کا پرچم لہرایا جا سکے، یہ ابتدائی تاریخ اسلام میں بہت اہم معرکہ تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنگ قادسیہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے ،ظہور جدون
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع قائدین کے قائم مقام امیر ظہور جدون نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے ، دعوتی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں جاری رکھا جائے ، وہ جماعت اسلامی ضلع قائدین کے اجتماع ناظمین سے خطاب کر رہے تھے ،جناح ٹاؤن اور چنیسر ٹاؤن کے مشترکہ یو سی اجتماعی ناظمین میں قائم مقام امیر ضلع ظہور احمد جدون،نائب امیر ضلع ولید احمد اور تمام یو سیز کے ناظمین موجود تھے، اجلاس میں ماہانہ جائزہ لیا گیا،بیت المال کی رپورٹ بھی نگران بیت المال علی محنتی نے پیش کی، قائم مقام امیر ضلع ظہور احمد جدون نے بھرپور انداز سے دعوتی کام کرنے اور عوام سے رابطے کے حوالے سے گفتگو کی۔