جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر عبدالوحید قریشی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر وسابق ایم پی اے حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبدالوحید قریشی قضائے الہی سے82سال کی عمر انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہیر آباد حیدرآباد میںسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پڑھائی جبکہ لالو لاشاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم نے بیوہ‘ چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اس موقع پر سراج الحق نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالوحید قریشی ایک کردار، اچھے اخلاق اور بلا سیاسی تفریق انسانی خدمت کا نام ہے آج ان کی رحلت سے حیدرآباد کا ایک سیاست اور خدمت کا
بڑاباب مکمل ہوا وہ بے شمار تیموں، بیواؤں کی کفالت کرتے تھے کتنے ہی مظلوموں کا سہارا تھے مدارس اور مساجد کی دیکھ بھال اور ان کے لئے وسائل مہیا کرتے تھے مرحوم آخری وقت تک ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہد کرتے رہے کے چہرے پر اپنے پرائے کے لئے مسکراہٹ رہتی تھی جتنیی وہ اپنے شہر کے لوگوں سے محبت کرتے تھے، نماز جنازہ کے شرکاء نے ثابت کردیا کہ ہر شہری خواہ کسی بھی پارٹی تعلق رکھتا ہو ان کے لئے محبت رکھتا ہے آج میں ان کے ان خانہ سے ہی نہیں بلکہ پورے حیدرآباد سے تعزیت کرنے آیا ہوں اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ چنا، امیر جماعت اسلامی حیدرآبا د حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی حیدرآباد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین،ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر صدیقی، سابق ایم این اے صلاح الدین، جے یو آئی (ف) کے تاج محمد ناہیو ں، جے یو آئی(س) کے مولانا اعظم خان سواتی، حافظ ارمان چوہان، رضوان گدی، تنظیم اساتذہ کے محمد اسلم قریشی، جاوید اخلاق، جے آئی یوتھ ضلع حیدرآباد کے صدرعرفان قائمخانی، اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حافظ ریحان ، سابق صدر حیدرآباد پریس کلب شاہد شیخ، شیعہ علماء کونسل کے مصطفی حیدری، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق صدر رانا محمود علی خان، این ایل ایف سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ،جم خانہ حیدرآباد کے جنر ل سیکریٹری آغا تاج، معروف سرجن ڈاکٹر رئیس پرویز، چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن جاوید اقبال، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسمال چیمبر آف کامرس کے رہنما،تاجر برادری،سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے رہنما احسن معید شیخ، ایڈوکیٹ معید شیخ، صاحبزادگان ابواعلیٰ عارف،منصور قریشی، عمر فاروق قریشی، حسین فاروق قریشی سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما ؤں، ناظمین زرونز،جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک تھی۔
جماعت اسلامی حیدرآبادکے سابق امیر عبدالوحید قریشی کی نماز سابق امیر سراج الحق کی امامت میںادا کی جارہی ہے ان سیٹ میں مرحوم کی یادگار تصویر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حیدرا امیر جماعت اسلامی عبدالوحید قریشی حیدرا باد کے کے سابق کے لئے
پڑھیں: