مقبوضہ کشمیر میں پر اسرار بیماری سے 16افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے موت واقع ہو گئی۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، 7 دسمبر سے 17 جنوری کے
درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اور ہوش میں کمی کی شکایات کی۔ حکام کے مطابق بیشتر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین صحت نے تحقیقات کے دوران نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل سبب کا پتا چل سکے، مقبوضہ کشمیر میں نیوروٹوکسن کا جان بوجھ کر استعمال خارج از امکان نہیں۔ امکان ہے کہ یہ انسانیت سوزکام کشمیریوں کی دشمن بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہو، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقوں میں کھاد یا دیگر ذرائع سینیوروٹوکسن کا استعمال ہو رہا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے تحقیقات کا آغاز تو کیا گیا ہے تاہم ماضی میں ہونے والی تحقیقات کی طرح یہ بھی محض اعلان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5 سالہ نجکاری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری ہوگی۔