پی پی دور حکومت میں سندھ کے عوام غیر محفوظ ہیں‘محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے سابق صوبائی وزیرمیرغالب حسین ڈومکی پرشکارپورکے قریب ڈاکوئوں کے حملے کی سخت مذمت اوردومحافظوں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اورپولیس کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت پوراسندھ بدامنی کی لپیٹ اورڈاکوراج کے حوالے بن چکا ہے۔حکومت ڈاکوئوں وجرائم پیش افراد اوران کے سرپرستوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرکے قیم امن کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے ۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے آج ایک بیان
میں کہاکہ امن امان کے نام پراربوں روپے خرچ اورکابینہ میں وزیروں مشیروں اورترجمانوں کی فوج ظفرموج ہونے کے باوجود سندھ کے عوام غیرمحفوظ ہیں،تودسری طرف سندھ کے پانی پرڈاکہ اوروسائل کی لوٹ مارکاسلسلہ جاری ہے،جعلی اورفارم 74والی نہیں بلکہ قوم کی حقیقی قیادت ہی اسلام آباد میںسندھ کامقدمہ لڑنے سے لیکر عوام کو امن فراہم کرسکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
بلوچستان کے مسائل: حکمرانوں واسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی، حافظ نعیم
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔
جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیے جائیں تو یہ اورزیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی، بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ لاپتا افراد کے کمیشن کو فعال کیا جائے،طاقت کا استعمال بند اورلاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے، اگر کوئی دہشت گرد یا مجرم ہے تو اس کا آئین اور قانون کے مطابق اور عدالتوں کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی آئین میں یہ موجود نہیں ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر لاپتا کردو، بلوچ قیادت کا ہم کراچی پریس کلب میں خیر مقدم کرتے ہیں،جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے لیے پورے ملک میں آواز اٹھائے گی،لاہور مینار پاکستان پرتاریخی جلسہ،پشاور اسلام آباد میں بھی مقدمہ لڑے گی۔