ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم جیسے بدمعاش کو نومنتخب امریکی صدر نے لگام ڈالی، غزہ میں جنگ بندی ان کی وجہ سےہوئی۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دانش مندی کے ساتھ امریکہ کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے خطاب میں منافقت کے بجائے سچی باتیں کیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں سچ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سسٹم پر انگلیاں اٹھائیں، انہوں  نے جرات کے ساتھ سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سسٹم کافی کرپٹ ہوگیا تھا، امریکا جیسے ملک میں آزادی رائےکو سلب کیا گیا، نومنتخب صدر پہلے 100 دنوں میں چین کا دورہ بھی کریں گے، جوبائیڈن بڑا جعلی سا صدر تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے منافقت کے بجائے سچی باتیں کیں۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے بدمعاش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لگام ڈالی، غزہ میں جنگ بندی ان کی وجہ سےہوئی۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دانش مندی کے ساتھ امریکہ کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔ مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا عالمی امن کے لیے بھی بڑا اچھا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کا نمبر بھی آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان والے پراسس سے گزرا ہے، نومنتخب امریکی صدر کو عمران خان سے ضرور ہمدردی ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہنا تھا کہ مشاہد حسین

پڑھیں:

ٹرمپ کیجانب سے عائد ٹیرف پر نریندر مودی خاموش کیوں ہے، سنجے راوت

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پوری دنیا ٹرمپ کے خلاف غصے میں جل رہی ہے، صرف ایک ملک ٹرمپ اور انکے ٹیرف کے خلاف ناراض نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ "ٹیرف" بھارت کے مختلف اداروں کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ہے لیکن ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس معاملے کو لے کر نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو "خاموش وزیر اعظم" قرار دیا۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ٹرمپ بھارت کو برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ٹرمپ کے خلاف غصے میں جل رہی ہے، صرف ایک ملک ٹرمپ اور ان کے ٹیرف کے خلاف ناراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو مون سنگھ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ زیادہ بات نہیں کرتے تھے، تو اب مودی کیوں نہیں بول رہے، وہ "خاموش وزیراعظم" کیوں بن گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق 
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
  • پی ٹی آئی کی ڈیل کی خبروں پر سلمان اکرم راجہ کا وضاحتی بیان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر چین کے ساتھ معاہدے پر آمادہ
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری
  • ٹرمپ کیجانب سے عائد ٹیرف پر نریندر مودی خاموش کیوں ہے، سنجے راوت