Islam Times:
2025-01-21@00:57:38 GMT

یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس رواں ہفتے مزید کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے۔ سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی رواں ہفتے مزید کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ رخصت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد میں ہی موجود ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جسٹس یحیی چیف جسٹس

پڑھیں:

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،  جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا  جب کہ  میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔

مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی، ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ زوالفقار علی عدالت میں پیش ہوئے، اور عدالت کو بتایا کہ ججز کمیٹی اجلاس ہوا، ججز کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ میں ججز کمیٹی کا ممبر ہوں، مجھے پتہ ہی نہیں چلا ججز کمیٹی اجلاس کا حالانکہ میں تو ججز کمیٹی کا ممبر ہوں۔

ڈپٹی رجسٹرار نے کہا کہ  ججز کمیٹی اجلاس کا فیصلہ فائل کیساتھ لگا ہوا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ہمارے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے،  پورے ہفتے کے ہمارے سامنے فکس مقدمات تبدیل ہو گئے، اس کی تفصیل بھی بتائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ سے مکالمہ  کہا کہ ہم ٹی روم میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں ججز کمیٹی اجلاس کے منٹس اور کیسز تبدیل کرنے کے بارے میں تفصیل بتائیں، ججز کمیٹی اجلاس کے میٹنگ منٹس بھی لیکر آئیں، ہمیں بتائیے گا ہم دوبارہ عدالت میں آجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بینچز اختیارات کیس مقرر نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے
  • چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ
  • ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،  جسٹس منصور علی شاہ
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئی
  • سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا
  • سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ کردیا
  • سپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری