کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے، ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے، استعفی دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے، ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے، استعفی دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں۔

طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا، پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ دو سال کے دوران چھوڑ کر گئی ہے، جس کی وجہ بیرون ملک ہوابازی کی صنعت میں تجربہ کار افراد کی مانگ میں اضافہ ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی مناسبت سے گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہ میں اضافہ نا ہونے کا انتظامیہ کو ادراک ہے، تنخواہوں میں اضافے کے لیے انتظامیہ حکومت اور بورڈ سے منظوری کے لیے کوشاں ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انجینئرز اور ٹیکنیشنز پی آئی اے

پڑھیں:

حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے

حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے

متعلقہ مضامین

  • اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا، بوہیمیا لاہور کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے
  • پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی
  • راجوری, ایک اور بچی کی پراسرار موت، مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی
  • پی آئی اے سے 110 انجینئر ز اور ٹیکنیشنز کے ملازمت چھوڑ جانے کا انکشاف
  • حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے
  • قومی ایئرلائن سے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے استعفیٰ دے دیے
  • پی آئی اے میں ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ
  • پی آئی اے سے 110 انجینئرز اور ٹیکنیشنزکے ملازمت چھوڑ جانے کا انکشاف
  • شاہد آفریدی کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے