جامعہ کراچی میں طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
جامعہ کراچی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری کردی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے کپڑے نہ پہنیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے، چھوٹی آستینوں والے کپڑے نا پہنیں۔
ٹائٹ کپڑے، قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنیں اور طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
— فائل فوٹووزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی...
نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔