کراچی: پسند کی شادی نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی حسن پنہور گوٹھ میں واقع گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی جس ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ارشد اعوان نے بتایا کہ حسنین نے گھر میں چھت پر لگے پنکھے میں پھندا لگا کر خودکشی ہے اور اس حوالے سے متوفی کی اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نے پسند کی شادی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارراوائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلے میں
پڑھیں:
شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی ہیں،
ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کا قابلِ اعتماد پلیٹ فارم بن چکا ہے،خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔