صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مہنگائی کم کرنے کے لیے قومی انرجی ایمرجنسی کا اعلان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ یہ دو عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں امن کی خواہش خوش آئند، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، روسی صدر
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اس سے قبل انہوں نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری شہباز شریف صدر مملکت عہدہ صدارت مبارکباد وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف صدر مملکت وزیراعظم پاکستان وی نیوز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا، وزیراعظم کا بیلاروس کا دورہ انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران زرعی مشینری، دفاع، دفاعی پیداوار اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات ہوئی،بیلاروس کے صدر کا مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا، متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کے دورے کئے، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس کی میزبانی کی،
مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے معاہدے عملی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی، بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ کر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، بزنس فورمز کے انعقاد سے ملکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔