آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا ءپر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس لمحے کے بعد امریکہ کی تنزلی کا وقت ختم ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر پہلا خطاب، جنوبی بارڈر پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایران میں قتل ہوئے 8 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
---فائل فوٹوایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
ایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
مدثر ٹیپو نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے، پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، ایران سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کے حصول کے لیے مکمل تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کے لیے رابطے میں ہیں، ایرانی حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پر میتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔