مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے حالیہ افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی میم کوائن کو لانچ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ 

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب سولانا فاؤنڈیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کو فالو کیا اور کچھ کرپٹو پیجز نے دعویٰ کیا کہ وہ جلد میم کوائن لانچ کرنے والے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے 19 جنوری کو ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "میں میم کوائن لانچ کر کے کروڑوں ڈالر کما سکتا ہوں، مگر نہیں۔ یہ عجیب لگتا ہے، اس لیے میں یہ کام نہیں کروں گا۔"

مسٹر بیسٹ کے اس فیصلے پر ان کے مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ نے ان کے فیصلے کی تعریف کی، مگر کچھ نے ان پر "لالچی" ہونے کا الزام لگایا۔ 

ایک مداح نے طنز کرتے ہوئے کہا: "آپ اپنی برانڈ سے پیسہ کما رہے ہیں، مگر میم کوائن کیوں نہیں بنا رہے؟"

مسٹر بیسٹ نے ان الزامات پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا: "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میم کوائن نہ بنانے پر مجھے ’لالچی‘ کہا جائے گا، مگر زندگی عجیب ہے۔"

مسٹر بیسٹ کے اس بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کی کرپٹو کرنسی ہائپ سے دوری کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ ان کے دیگر کاروباری فیصلوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میم کوائن

پڑھیں:

شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر ،14 اپریل کو ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) کا آغاز کیا گیا۔ اسی دن ، چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کی تقریب ہنوئی میں منعقد ہوئی۔

دونوں فریق معمول کے تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم کریں گے ، میڈیا میٹریل کے تبادلے ، مشترکہ پروڈکشن ، اہلکاروں کے تبادلے ، اور تکنیکی تبادلوں وغیرہ میں تعاون کو گہرا کریں گے ، اور چین ویتنام دوستی کو فروغ دینے کے لئے میڈیا کے شعبے میں مزید کردار ادا کریں گے ۔

“” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) میں اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی دانش مندی، گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثے، اور وسیع تاریخی اور عالمی نظریات کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ویتنامی ناظرین کے سامنے چینی جدیدیت کے
ثقافتی پہلو کو ظاہر کرتے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری تولام کی مشترکہ قیادت میں دونوں اطراف کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا گیا ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا اور اہم اداروں کے ساتھ قریبی تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے ، اور مشترکہ طور پر “آسیان پارٹنرشپ” جیسے علاقائی تعاون کے میکانزم تشکیل دیئے ہیں ، جن سے کامیاب تعاون کی بہت سی مثالیں پیدا ہوئی ہیں۔ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال بھی ہے۔ سی ایم جی ویتنام ٹی وی کے ساتھ مزید تعاون کرے گا اور ویتنام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جاسکے اور عملی اقدامات کے ساتھ امن ، سکون ، خوشحالی ، خوبصورتی اور دوستی کے “پانچ گھروں” کی تعمیر میں مزید دانشمندی اور طاقت فراہم کی جا سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ
  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  • اونیجا کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے خاموشی توڑ دی، اعتراف محبت بھی کرلیا
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • وقف بل پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی خاموشی سے مسلم معاشرے میں غصہ کا ماحول ہے، مایاوتی
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی