صدر مملکت اور آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور پاکستان و ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ایران کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف علی زرداری ایرانی مسلح افواج جنرل عاصم منیر جنرل محمد باقری چیف آف جنرل اسٹاف دوطرفہ تعلقات صدر مملکت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری ایرانی مسلح افواج چیف ا ف جنرل اسٹاف دوطرفہ تعلقات صدر مملکت وی نیوز ایرانی مسلح افواج کے چیف چیف ا ف جنرل اسٹاف صدر مملکت کے چیف ا ف کے مطابق سے ایران ایس پی
پڑھیں:
پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
اسلام آباد:ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔