مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کے طلبا میں سکالرشپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکالرشپس بچوں کی محنت کا صلہ ہے اور میں تمام بچوں سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ہوں۔ سکالرشپس حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اتنا پیار مل رہا ہے کہ میں آپ کا شکریہ بھی ادا نہیں کرسکتی۔ میں ہر ڈویژن میں خود گئی اور بچوں کو سکالرشپس دیں۔ طلبا کو 30 ہزار سکالرشپس میرٹ پر دی گئیں اور اگرایک سکالرشپ بھی سفارش پر دی گئی تو میں استعفیٰ دے کر گھر چلی جاؤں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف پراپیگنڈا کرنا ہے اور مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کیا ہو رہا ہے۔ مخالفین سوچ رہے ہیں کہ میری اور طلبا کی محبت کا کیا جواب دیں جبکہ کل مخالفین کہہ رہے تھے کہ یہ سب ڈرامہ ہوتا ہے۔ مخالفین نے جھوٹ میں آنکھ کھولی اور بڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر آپ کے خواب پورے کرنے کا بوجھ ہے اور طلبا کی تعلیم میں بہتری کے لئے محنت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور تمام لوگ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبا خود کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سے دور رکھیں۔ اور میں کبھی نہیں کہوں گی کہ کسی کو گالی دو۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں جلد لیپ ٹاپ اور ای بائیکس سکیم بھی شروع کریں گے۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن اور شہدا ہمارا فخر ہیں جبکہ جن کے پاس بتانے کے لئے کارکردگی نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ سچ تسمے باندھ رہا ہوتا ہے اور جھوٹ دنیا کا چکر لگا کر واپس آجاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ گالم گلوچ، پگڑیاں اچھالنا اور جھوٹ بولنا میرا کوئی بچہ یہ سوچے گا بھی نہیں اور کبھی کسی کے بہکاوے میں نہ آنا۔
خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب پر حملہ کیا گیا تو سر شرم سے جھک گیا۔ بچوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم دینے والے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اور 10 سال سزا پانے والے بچوں کو ورغلانے والے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم موٹرویز بناتے ہیں اور یہ کہتے ہیں آؤتوڑ دو سب کچھ۔ تذلیل کی زبان ان کو مبارک ہو لیکن ہم تدریس کی زبان والے ہیں۔ میں کسی بدترین مخالف کو بھی گالی دینے کا نہیں کہوں گی اور یہ نہیں ہوسکتا کہ میری حکومت نہیں تو آگ لگا دو۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نہیں ا ہے اور
پڑھیں:
مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف کے نام انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2024میں بطوروزیراعلیٰ منصب سنبھالا،صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہاں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پرکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سفیر کے طورپر کام کررہی ہوں، پنجاب میں سکولوں کوجدید ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جا رہا ہے،بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے،ابتدائی تعلیم کے شعبےمیں بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہونہارسکالرشپ سے50ہزاربچوں کوتعلیم دی گئی، سکالرشپ کا50 فیصد حصہ بچیوں کو دیا جاتا ہے، پنجاب میں30ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کر رہے ہیں، اساتذہ کی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں نوازشریف کے نام سے پہلا انٹرنیٹ سٹی بنانے جارہے ہیں، نصاب کو جدید تقاضوں کےمطابق بنایا جا رہا ہے اورآئی ٹی کی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج غزہ میں موجود ماؤں کو نہیں بھولنا چاہیے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، مریم نواز پنجاب میں30ہزاراساتذہ میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔
Post Views: 1