Daily Mumtaz:
2025-04-17@14:37:50 GMT

ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدرکی حیثیت سے  حلف اٹھالیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدرکی حیثیت سے  حلف اٹھالیا

واشنگٹن:ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔ نومنتخب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، جارج بش اور ان کی اہلیہ اور بارک اوباما بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ارجنٹائن کے صدر جاویر میلی ، چین کے نائب صدر ہان ژینگ ول ، اٹلی کے وزیراعظم جیورجیا میلونی ، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن ، ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوا، ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے ، برازیل کے سابق صدر جیر بولسونا رو ، پولینڈ کے سابق وزیراعظم میٹیوز مور اویکی نے خصوصی دعوت ملنے پر شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ ٹرمپ کے قریبی دوست ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ بھی شریک ہوئے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، ایک اندازے کے مطابق 5 لاکھ افراد تقریب میں شریک ہوئے۔
قبل ازیں ڈونلڈٹرمپ اہلیہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، جہاں جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں 312 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کی حریف کمالہ ہیرس نے 226 الیکٹورل حاصل کیئے تھے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران جان بوجھ کر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے میں تاخیر کر رہا ہے اور اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کسی بھی مہم کو ترک کرنا ہوگا یا تہران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فوجی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا.

(جاری ہے)

صدرٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ہمیں ساتھ لے کر چل رہے ہیں ایران اور امریکا دونوں نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ انہوں نے عمان میں مثبت اور تعمیری بات چیت کی ہے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جوابی کارروائی کے لیے امریکا کے آپشنز میں تہران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملہ بھی شامل ہے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یقیناً ایسا ہوسکتا ہے.

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں کو سخت ردعمل سے بچنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے کافی قریب ہیں سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے، لیکن ان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھیدونوں حکومتوں کے درمیان آخری براہ راست مذاکرات اس وقت کے صدر براک اوباما کے دور میں ہوئے تھے جنہوں نے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی قیادت کی تھی جسے ٹرمپ نے بعد میں ختم کر دیا تھا اور اپنے پہلے دور صدارت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی.

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، اکنامسٹ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی، معاشی پالیسیاں عوامی غصے کی زد میں
  • امریکا کس بلندی پر تھا اور ٹرمپ نے کس پستی میں جا گرایا ہے، جوبائیڈن
  • امریکی فیڈرل جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو 5لاکھ لاطینی شہریوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے سے روک دیا
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا.
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور