Jasarat News:
2025-01-20@20:53:30 GMT

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ

تائی پے :تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کئے گئے۔ جبکہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

واشنگٹن میں شدید سردی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل

ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔
دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد کیپٹل ون ارینا میں شرکاء کو جوائن کروں گا۔ حلف برداری سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ
  • امریکا میں شدید سردی اور برف باری، 7 کروڑ افراد نشانے پر
  • پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
  • واشنگٹن میں شدید سردی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل
  • آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست
  • مکس مارش آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ،اسپتال داخل
  • مکس مارش آٹس کے بانی اشرف تائی کی صحت سے متعلق اہم خبر