پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام جشن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
آغا ریاض احمد نے ولادت امیر المومنین کی مناسبت سے شرکاء سے گفتگو کی اور مختلف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی یونٹ میں ولادت باسعادت امیرالمومنین شیر خدا حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جشن و چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آغا ریاض احمد نے ولادت امیر المومنین کی مناسبت سے شرکاء سے گفتگو کی اور مختلف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں ریجنل کابینہ کے اراکین، ضلعی صدر سید نجم الحسن سمیت کیمپس یونٹس کے برادران نے شرکت کی، جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے
راولپنڈی:پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے۔
یونائیٹڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔
ویسٹ انڈین پیسر جیسن ہولڈر نے یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق کی 66 رنز کی نصف سنچری رائیگاں گئی، جبکہ یونائیٹڈ کے کولن منرو نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے بھی 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر جیت کا مشن مکمل کیا۔
یونائیٹڈ کے بیٹرز سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے قومی اسپنر ابرار احمد نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریاں بھی کوئٹہ کے لیے بارآور ثابت ہوئیں۔