آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ، علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نےملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے: عظمیٰ بخاری
مزید :