مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی،بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید اور کا شناختی کرڈ نمبر نمبر7-0822424-35404 ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیبیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک، 4 پاکستانی بھی شامل
—فائل فوٹومشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق حادثے میں ہلاک 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں ایک گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔
کشتی کے 195 سے زیادہ مسافر لاپتا ہیں جبکہ 120 مسافروں کو بچا لیا گیا۔
کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔