مطالعہ پاکستان میں مریم نواز کی تصویر ہونی چاہیے ، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل کے مشیران افغانستان میں بات چیت کریں گے، امید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ اپنی گندی زبان سے مریم نوازکا نام بھی مت لیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو، کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کرلیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے، جو تم جیسے بے شرم کو برداشت کر رہی ہیں، علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور مطالعہ پاکستان مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت دیدی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔
یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بھی خدمات انجام دی تھیں۔