حنیف عباسی(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ قابل اعتبار لوگ نہیں۔ مذاکرات نہ کل کامیاب ہونے تھے، نہ آج ہوں گے اور نہ کل ہوں گے۔ 

حنیف عباسی نے کہا کہ ان کے پاس اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے حوالے سے سازش کا شکار ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے سازش کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کا حامی، دفترخارجہ

اسلام آباد:

وزارت خارجہ نے افغانستان کی انسانی صورتحال پر توجہ دینے پر NRC_Egeland کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ زیادہ مناسب ہوتا کہ دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی اور ملک کے اندر معاشی و سماجی حالات کو بہتر بنایا جاتا تاکہ افغان عوام ترقی کر سکتے.

ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سالوں سے چار ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، حال ہی میں واپس بھیجے گئے افراد غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزات یا رہائش کے ثبوت کے ملک میں مقیم تھے۔

مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدے کیے گئے ہزاروں افغان شہریوں کے مقدمات پر پیش رفت افسوسناک حد تک سست ہے۔

پاکستان افغانستان میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے، پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شرمناک امر ،پی ٹی آئی کے حامی بانی کی کرپشن کا دفاع کر رہے: احسن اقبال
  •  سیاسی جماعتوں میں ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، شاہد خاقان  
  • شعبان فین کے سی ای او محمد شاہد مغل کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کا حامی، دفترخارجہ
  • عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود جیل سے باہر ہوتے، شاہد خاقان
  • عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے،  این آر او دیتے تو آج انہیں بھی مل جاتا، شاہد خاقان
  • شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار
  • کیا ٹرمپ آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے؟ شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان آگیا
  • عمران کیخلاف فیصلہ سنانے والے جج عدلیہ میں رہنے کے قابل نہیں‘حلیم