برطانوی گلوکار کا بمراہ کے متعلق بیان، بمراہ کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے اس وقت بھارت کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس ہی دوران بینڈ کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے درمیان ایک مسئلہ بھی پیش آگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پہلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے مذاقاً کہا تھا کہ جسپریت بمراہ بیک اسٹیج موجود ہیں اور گلوکار کنسرٹ کو روکنے کا کہا ہے تاکہ ان کو گیند کرا سکیں۔
تاہم، اگلے روز ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز کنسرٹ میں بمراہ کے متعلق غلط بیانی کی اور بمراہ نے ان کو ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔
کرس مارٹن نے کنسرٹ کے شرکاء کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ معذرت چاہتے ہیں کہ گزشتہ روز جو انہوں نے کہا کہ وہ سچ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا ’’بمراہ نے ہمیں ایک سنجیدہ پیغام بھیجا ہے۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ ’سنو، میں نے تم لوگوں کو میرے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میں دنیا کا عظیم ترین بولر ہوں۔‘ لہٰذا بصد عزت و احترام ہم یہ کلپ دکھا کر ان تک محبت بھیجنے کی امید کرتے ہیں۔‘
جس کے بعد اسکرین پر جسپریت بمراہ کی انگلش بلے باز کو 2024 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کرائی گئی ٹخنہ توڑ یارکر دکھا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔
بعد ازاں کولڈ پلے کی جانب سے خراج تحسین کا یہ انوکھا انداز دیکھ کر جسپریت بمراہ نے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ کولڈ پلے کی اس حرکت کی وجہ سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
View this post on Instagram
A post shared by jasprit bumrah (@jaspritb1)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ
پڑھیں:
دردِ دل رکھنے والے مسلمانوں کے نام ایک پیغام
غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے اور مذاکرات کی تفصیلات جاننے کے لیے حماس کے ترجمان، ڈاکٹر خالد قدومی صاحب کا اہم بیان پیش خدمت ہے۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار، اسرائیلی جارحیت، اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر بات کی گئی ہے۔
یاد رکھیں، یہود اور اسرائیل کی حسبِ عادت منافقت کسی بھی وقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو، اپنی امداد کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد غزہ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔
ائمہ کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے مؤثر اور بامقصد گفتگو کریں۔ امت کے ہر فرد کو اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
آخر میں، غزہ کے بہادر عوام سے یہ کہنا چاہتے ہیں:”اے غزہ والو، تمہیں تمہاری ثابت قدمی اور قربانیوں کے سبب فتح مبارک ہو! تم نے ظلم کے مقابلے میں اپنی بہادری سے دنیا کو حیران کر دیا۔ ہم تمہاری مدد نہ کر سکے، اس پر شرمندہ ہیں، لیکن ہمارا دل تمہارے ساتھ دھڑکتا ہے۔”
اللہ تعالیٰ غزہ کے مظلومین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور امت مسلمہ کو اتحاد اور عمل کا راستہ دکھائے۔