Jasarat News:
2025-01-20@17:55:48 GMT

دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند

لاہور:دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے ہیں، لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کاکہنا ہےکہ کافی دھند ہونے کے باعث ہم نے مختلف علاقوں کے موٹرویز کو عارضی طور پر بندکیا ہے،  یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ  موٹرویز پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کویقینی بنائیں ، اسکے بعد کسی مناسب جگہ پر قیام کرلیں، دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہذا شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ڈرائیورز کو ہدایت کی ہیں کہ دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔مسافروں کو کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

فائل فوٹو

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے میدانی علاقے شیدید دھند کی لپیٹ میں
  • پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں، حدنگاہ کم ہونے پر موٹرویز متعدد مقامات سے بند
  • دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہر کے موٹر ویز بند
  • دھند کے سبب آج شب بھی موٹر ویز بند 
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
  • پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند
  • شدید دھند کے باعث پنجاب میں اہم موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے