Jasarat News:
2025-01-20@17:56:09 GMT

گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، مصدق ملک

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔ جبکہ بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ 4 سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 سے 10 فیصد گیس کی لیکج اور 61 فیصد چوری ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصدق ملک نے کہا کہا کہ گیس کی

پڑھیں:

جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب کل ہوگی

کراچی (پ ر ) جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب قاری ضمیر اختر منصوری کی زیر صدارت اتوار 19جنوری صبح نو بجے جامعہ الفلاح ناظم آباد میں منعقد ہوگی۔جبکہ مہمانان گرامی میں اسد اللہ بھٹو‘منعم ظفر‘مولانا عبدالوحید‘سید وجہہ الحسن ‘مفتی عطا الرحمٰن۔مفتی علی زمان کشمیری و دیگر علما و مشائخ کرام خطاب کرینگے۔ سالانہ تقریب میں کامیاب طالب علموں کی دستار فضیلت تکمیل القرآن ہوگئی اور انہیں اسناد و انعامات دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم
  • ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، او جی ڈی سی ایل کا اعلان
  • بلوچستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی ضرورت ہے.ماہرین
  • جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد فاروق وفاقی وزیر مصدق ملک کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • ریاض‘ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے‘ مصدق ملک
  • خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی میں غیر معمولی کامیابی
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ
  • جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب کل ہوگی