اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے لیے 8 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی زیر صدار 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹسں مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 رکنی آئینی بینچ 27 جنوری بروز پیر 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئینی ترمیم کے خلاف

پڑھیں:

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔

ایس سی پی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ: ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ

سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔

ایس سی پی میں کل ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے از خود نوٹس، طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
  • سپریم کورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
  • آئینی بینچ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • ججز کمیٹی کا رکن ہوں مگر مجھے علم ہی نہیں آئینی ترمیم کیس کی سماعت مقرر کردی گئی ہے، جسٹس منصور
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئی
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
  • لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر