گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا گلیکسی ایس 25 الٹرا دو روز بعد 22 جنوری کو ایک ان پیک ایونٹ میں متعارف کرائے گی اس کے باوجود یہ فون انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ پوکو کا ایکس 7 پرو اپنی دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا، دوسرے نمبر پر پوکو ایکس 7 پرو، گلیکسی اے 55 تیسرے اور گلیکسی ایس 24 الٹرا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس پانچویں، ریئل می 14 پرو+ چھٹے جبکہ آئی فون پرو میکس ساتویں نمبر پر ہیں۔
ریڈمی نوٹ 13 پرو آٹھویں، ون پلس 13 نویں اور سام سنگ گلیکس اے 16 10ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی، فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔ سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکہ سے باہر کے ممالک میں اسٹارلنک نے ڈشز مفت دینا شروع کردیں