UrduPoint:
2025-04-15@06:49:16 GMT

غزہ کی تعمیر نو میں دہائیاں اور اربوں ڈالر درکار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

غزہ کی تعمیر نو میں دہائیاں اور اربوں ڈالر درکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے رہائشی سیزفائر کے دوسرے دن اپنے علاقے کی تباہی پر ششدر ہیں۔ اتوار کی صبح سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا سیزفائر معاہدہ نافذ العمل ہے۔ پندرہ ماہ سے زائد عرصے جاری رہنے والے اس مسلح تنازعے میں غزہ پٹی کا ایک وسیع تر حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی

اس فائربندی معاہدے کے نفاذ کے ساتھ ہی حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید نوے فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آئی۔

امریکی، قطری اور مصری ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت غزہ میں چھ ہفتوں کے لیے فائربندی نافذ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود تینتیس میں سے تین یرغمالیوں کو اتوار کے روز رہائی ملی۔

اس معاہدے میں درج ہے کہ اسرائیل غزہ کے گنجان آباد علاقوں سے اپنی افواج واپس بلائے گا، جب کہ چھ سو امدادی ٹرک اس فلسطینی علاقے میں داخل ہوں گے۔ غزہ کی تعمیر نو

اس جنگ میں غزہ پٹی کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور امدادی اداروں اور عالمی برداری کی توجہ اب غزہ کی تعمیر نو پر مرکوز ہے۔

فلسطینی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، ''ہم دس ہزار سے زائد افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جو ممکنہ طور پر ملبے تلے دفن ہو سکتے ہیں۔

‘‘

ان کا کہنا تھا کہ کم از کم دو ہزار آٹھ سو چالیس لاشیں مکمل طور پر پگھل چکی ہیں، جن کے کوئی نشانات نہیں مل رہے۔

روئٹرز کے مطابق غزہ کی جنگ کے بعد اس علاقے کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ کی رواں ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں پچاس ملین ٹن ملبہ موجود ہے، جس کی صفائی کے لیے بھی اکیس برس کا وقت لگ سکتا ہے، جب کہ اس میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

پچھلے سال اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ غزہ پٹی میں ٹوٹے ہوئے مکانات کی تعمیر نو کا عمل دو ہزار چالیس تک ممکن ہو گا، تاہم اس سے زائدہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

جنگ بندی پر عمل درآمد

غزہ کے رہائشیوں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر اکا دکا پرتشدد واقعات ہوئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر فائربندی برقرار ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ ان رپورٹوں کی جانچ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ جنگجو تقریباﹰ ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔

اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں وسیع تر زمینی اور فضائی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ حماس کی زیرنگرانی کام کرنے والی غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس مسلح تنازعے میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سنتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے۔

ع ت، ک م (روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تعمیر نو کے مطابق غزہ پٹی غزہ کی

پڑھیں:

امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ اسپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر چیلنجنگ اور جنگ زدہ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس ڈیل سے خطے کے فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبا کی نگرانی سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی  2.3 ارب ڈالر کی امداد بند
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ
  • غزہ جنگ بند کرنے کی ضمانت دیں تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے؛ حماس کی پیشکش
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت پر یرغمالی رہا کر دیں گے، حماس
  • حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور