اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) اطلاعات کے مطابق بگن کے علاقے میں شرپسندوں کےمشتبہ ٹھکانوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا گیا اور ان کے کئی ٹھکانے مسمار کیے گئے۔

بنکرز کی مسماری

صوبائی حکومت کی طرف سے کرم میں قیام امن کے 22 نکاتی ایجنڈا کے مطابق علاقے میں بنائے گئے بنکرز ختم کرنے اور لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک دونوں جانب سے دس بنکرز کو ختم کیا گیا ہے۔ تاہم امن معاہدے کی ناکامی اور علاقے میں امن کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بنکر مسماری اور علاقے میں ادویات اوراشیائے ضرورت کی فراہمی کے سلسلے میں بھی خلل آیا تھا۔

کرم: امدادی قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10

کرم میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی، صوبائی حکومت

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے مطابق، ''کُرم کا مسئلہ 130 سال پرانا ہے لہٰذا اس تنازعے کو ختم کرانے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

‘‘ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نےعلاقے میں قیام امن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سیف علی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپریشن کے آغاز سے قبل ان علاقوں کے باسیوں کو ہنگو اور ٹل نامی علاقوں میں سرکاری عمارتوں میں قائم کیے گئے عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرہنگو گوہرزمان کے مطابق، ''نقل مکانی کرنے والوں کے لیے وسیع علاقے میں خیمہ بستی بھی قائم کی گئی، ساتھ ہی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔‘‘ ان کامزید کہنا تھا، ''ضلعی انتظامیہ کو نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امدادی سامان کے چار ٹرک مل گئے ہیں جبکہ پراونشل منیجمنٹ اتھارٹی مزید 22 ٹرک سامان فراہم کرے گی۔

‘‘ مندوری میں تا حال احتجاج جاری

ادھر مندوری نامی علاقے میں ضلع کرم کے علاقہ بگن کے متاثرین کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ متاثرین کے مطابق بگن پر شرپسندوں کی جانب سے حملوں کے دوران ان کے گھروں اوردکانوں کو نذرآتش کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے 90 فیصد سروے مکمل کر لیا ہے، تاہم اس دوران ایک پھر سے امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پرحملوں کی وجہ سے یہ سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداداب 10 ہوگئی ہے، پانچ لاپتہ ڈرائیوروں میں سے چار کے قتل کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔

مندوری میں ہونے والے احتجاج کی وجہ سے مرکزی شاہراہ بند ہے جس سے امدادی سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری

ادھر کرم کے فریقین کے مابین مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان مذاکرات کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق، ''ریاست پرامن عناصر کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ کہ حکومت نے دونوں فریقوں سے درخواست کی ہے کہ امن کے دشمنوں کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت تین ماہ سے پرامن طریقے سے امن بحال کرنے کی کوشیش کررہی ہے، گرینڈ جرگہ کے ذریعے پختون روایات کے عین مطابق امن معاہدہ کیا۔

‘‘ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کی مخالفت

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ماضی میں ہونے والے ملٹری آپریشن سے ہونے والی نقصانات کی وجہ سے مختلف اضلاع میں آپریشن کی مخالفت کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں قیام امن کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اورمزید آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ان اضلاع میں خیبر، مہمند، باجوڑ، ملاکنڈ ڈویژن، بونیر اور بنوں شامل ہیں۔

ان علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن ہوئے جن کی وجہ سے آج بھی ہزاروں خاندان بے گھر ہیں، جبکہ بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد کو وعدوں کے مطابق آپریشن کے دوران پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ بھی نہیں ملا۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز پشاور میں سیاسی قائدین سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دلایا ہے کہ پختونخوا میں کوئی بھی بڑا آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صوبائی حکومت علاقے میں اضلاع میں کی وجہ سے کے مطابق کیا گیا جاری ہے کے لیے

پڑھیں:

سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ

کراچی:

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو ایک برس دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے موقع پر اپنے اپنے منشور پیش کیے ، جس میں عوام سے ان کے بنیادی مسائل کے حل سمیت دیگر وعدے کیے گئے۔ انتخابات کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی۔

پارلیمانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن صوبے میں اپنے منشور کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے میں فی الحال ناکام نظر آتی ہے۔

ایکسپریس نے سیاسی جماعتوں کے منشور اور ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ سوشل ورک کی سابق پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے بتایا کہ اگر مجمورعی طور پر سندھ اسمبلی کے ارکان اور پارلیمانی جماعتوں کے منشور کا جائزہ لیا جائے تو بیشتر سیاسی تجزیہ کاروں کی نظر میں ان کی کارکردگی سے عوام مطمئن نظر نہیں آئے گی۔

سینئر پارلیمانی تجزیہ کار منیر الدین کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد پارلیمانی جماعتوں کی نشستوں میں تبدیلی آجائے گی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد بڑھ جائے گی۔

سینئر پارلیمانی تجزیہ کار عبدالجبار ناصر نے بتایا کہ بلوچستان اورگلگت بلتستان اسمبلی کے مقابلے میں سندھ کے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے ، سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو اپنے منشور کے مطابق عوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی اسمبلی میں تو بہتر ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی طور پر مزید متحرک ہونا ہو گا۔

سینئر صحافی اور پارلیمانی تجزیہ کار منیر الدین نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں پارلیمانی جماعتوں کا منشور انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا تھا۔ صدر میں الیکٹرونکس کی دکان پر سیلز مین کا کام کرنے والے نوجوان احمر قریشی نے بتایا کہ عوام کو سیاسی جماعتوں کے منشور اور ارکان اسمبلی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مجاہد کالونی کی رہائشی عائشہ علی نے بتایا کہ مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کا منشور معاشی اصلاحات اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے۔

سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارٹی منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا منشور ضلعی خودمختاری ، انکم جنریشن پروگرام اور دیگر نکات پر مبنی ہے، ہم سندھ میں اپوزیشن میں ہیں۔

پارلیمانی اور سیاسی سطح پر ایم کیو ایم عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بتایا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی منشور کے مطابق اسمبلی سمیت ہر فورم پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی پر وفاقی حکومت کا یوٹرن،نوٹیفیکیشن جاری
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • پاکستان 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا
  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ بجٹ پر مذاکرات کا آغاز، ٹیکس تجاویز اور کاربن لیوی پر غور
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا