کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نارتھ کراچی میں ایک بچے صارم کے اغوا کے بعد قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
سینیئر سپرنٹینڈینٹ پولیس انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی اورگلا دبا کرقتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟
یاد رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔
شک کی بنیاد پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر اس کا ڈی این اے بھی کرایا جارہا ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد
کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے سے 11 روز سے لاپتا ہونے والے سات سالہ بچے صارم کی لاش برآمد ہوگئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 11 دن قبل لاپتا ہونے والے صارم کی تلاش جاری تھی اور اس کی لاش ایک عمارت کے انڈرگراؤنڈ ٹینک سے برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔
یاد رہے کہ بچے کے لاپتا ہونے کے بعد اس کے والدین کو پانچ لاکھ روپے تاوان کا پیغام موصول ہوا تھا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے والدین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔