امریکا میں ٹک ٹاک مختصر پابندی کے بعد سروس دوبارہ بحال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نیویارک: امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا تھا۔
چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں 1 ماہ بعد تدریسی عمل بحال
— فائل فوٹوبلوچستان یونیورسٹی میں ایک ماہ بعد تدریسی عمل بحال ہو گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جامع میں تدریسی عمل بحال ہونے کے بعد کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی کو گزشتہ ماہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر کے تدریسی سرگرمیاں ورچول لرننگ پر منتقل کر دی گئی تھیں۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔
یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماء کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کا مالی بحران برقرار ہے۔
پروفیسر کلیم اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین کو تاحال مارچ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔