ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، پڑوس ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ معاشی طور پر ہم سے بہت زیادہ مضبوط و مستحکم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مزید پریشان اور مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے، حکومت بجلی گیس کے نرخوں اور ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے، غریب کو ریلیف دیئے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا، غریب مزدور ہی دن رات محنت مزدوری کرکے ملک کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ معیشت کو روبصحت کرنے کی بجائے قرضے لینے میں مصروف ہے، آئی ایم ایف کے قرضوں سے غربت بڑھی اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا، آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، پڑوس ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ معاشی طور پر ہم سے بہت زیادہ مضبوط و مستحکم ہے، سرکاری اسپتالوں کا نظام وڈیرانہ اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار گرتا جارہا ہے، عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حشد الشعبی کو تحلیل نہیں بلکہ مضبوط کیا جارہا ہے، کمانڈر کی وضاحت

مزاحمتی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حشد الشعبی عراق کی تحلیل کی خبریں تیزی سے پھیل جا رہی تھیں، لیکن تنظیم کے سربراہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب مسلم ملک عراق کی عوامی رضاکار مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی تحلیل کی افواہوں کے بعد، تنظیم کے سربراہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے اور حشد الشعبی کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح عراق کے قومی دفاعی ڈھانچے میں حشد الشعبی فورس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حشد الشعبی عراق کی تحلیل کی خبریں تیزی سے پھیل جا رہی تھیں، لیکن تنظیم کے سربراہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • حشد الشعبی کو تحلیل نہیں بلکہ مضبوط کیا جارہا ہے، کمانڈر کی وضاحت
  • عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ
  • پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا، شاداب نقشبندی
  • غریب ممالک کو نئے امریکی محصولات سےمستثنیٰ ہونا چاہیے، اقوام متحدہ
  • وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف
  • نادرا نے ڈاکخانوں میں قائم شناختی کارڈ فراہمی کے کاونٹرز بند کر دیئے