الیکشن کمیشن نے 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 جبکہ سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اراکین کی رکنیت کی رکنیت بحال
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کر لیا۔ سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہو گی۔