وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینیئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز تجرباتی بنیاد پر ریٹنگ سسٹم کے اجراء کے لیے تیار رہیں اس دوران گریڈ 17 اور بڑے افسران کو کوئی اسائمنٹ نہیں دی جائے گی۔

ایف بی آر کے تمام ممبران ، چیف کلیکٹرز ، ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور نئے سسٹم کے تجرباتی اجراء کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو آج ہی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افسران کو ایف بی آر بنیاد پر

پڑھیں:

سندھ کی جامعات  میں مزید 2 دن  تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان

کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نےسندھ کی جامعات  میں مزید 2 دن  تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم اپنا لائحہ عمل جلد اعلان کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روف نے کہا ہےکہ سندھ FAPUASA کی آن لائن میٹنگ کے فیصلہ کے مطابق کل اور پرسوں (20 اور21جنوری) کو بھی سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا اور پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ  فپواسا سندھ چیپٹر نے  گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل منسوخ کرکے ہڑتال کا اعلان کیا ہوا تھا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خودمختاری کو فوری طور پر بحال کیا جائے، مستقل تدریسی عملے کی تقرری کے لیے واضح پالیسی بنائی جائے، این او سی کے اختیارات دوبارہ وائس چانسلرز کو دیے جائیں،جامعات کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کیلیے بائیک سروس متعارف کروادی
  • انسٹاگرام کا صارفین کے لیے اہم ایپ متعارف کرانے کا اعلان
  • حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • چین کی جانب سے 2025 کے انسان بردار خلائی مشن کے لوگو کا اجراء
  • سندھ کی جامعات  میں مزید 2 دن  تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان
  • بھارت کا چمپئینز ٹرافی کیلیے اسکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ بولر کی واپسی
  • آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے جدید تحقیق متعارف کرائی ہے، مظہر کیریو
  • اپوزیشن جماعتوں کا آئین کی بالادستی کیلیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
  • کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز