سپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا
اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سماعت کے لیے مقرر سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے، آڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔21 جنوری کو جسٹس امین الدین خان چیمبر میں سماعت کریں گے۔
عدالت کے روبرو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر کرامت چیمبر میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2022ء میں درخواست دائر کی، جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھی۔