کراچی:

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی دگرگوں اور سیکیورٹی مذاق بن گئی ہے،  اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص گروپ نے بورڈ کو یرغمال بنالیا ہے جو فیسوں کے علاوہ اضافی رقم کے عوض وہاں آنے والے طلبہ کے کام ملازمین سے زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر کراتا ہے۔ 

اگر ملازمین کی جانب سے رقم کے عوض کرائے جانے والے ان کاموں میں کسی تعطل یا تاخیر کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو ملازمین کو باقاعدہ زردوکوب کیا جاتا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پیر کو بھی انٹر بورڈ کراچی میں ملازمین کو دھمکیاں دے کر کام کرانے کے دوران کام سے انکار پر انھیں زرد و کوب کرنے کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، پہلا واقعہ بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن میں ویریفیکیشن کاؤنٹر پر اس وقت پیش آیا جب شرجیل نامی جونیئر کلرک نے گزشتہ سال کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کچھ وقت مانگا تاہم وہاں موجود مخصوص مافیا کے افراد نے جونیئر کلرک پر چائے پھینک دی، اس کی میز الٹ دی اور میز پر موجود دستاویزات کو پھینک دیا،اس واقعے کی اطلاع اسسٹنٹ سیکریٹری فرحان افتخار کی جانب سے انٹر بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیر حسین قادری کو دی گئی۔

ایک علیحدہ واقعے میں خواتین کے لیے قائم فیسیلیٹیشن سینٹر پر جب اسکروٹنی فارم جمع ہورہے تھے تو اس موقع پر ایک شخص نے قطار توڑ کرزبردستی  فارم جمع کرانے کوشش کی اور وہاں موجود احسن عالم نامی جونیئر کلرک کی جانب سے انکار پر اسے میز پر رکھا ہوا اسٹیپلر مار دیا جو اس کے چہرے پر لگا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع بھی ناظم امتحانات کی جانب سے سیکریٹری بورڈ کی دی گئی، ان دونوں واقعات سے بورڈ میں خوف و یراس پھیل گیا، ملازمین میں سراسیمگی پائی جاتی ہے اور بورڈ کے ملازمین اور وہاں آنے والے طلبہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

بورڈ کے ایک ملازم کے مطابق اگر جائز کام فوری کرانا ہے تو اس گروہ کے افراد طلبہ سے فیس کے علاوہ 2 سے 5 ہزار روپے اضافی لیتے ہیں اور اگر کوئی غیر رسمی کام کروانا ہو تو اس کے لیے اضافی رقم کی کوئی حد نہیں۔

ادھر سیکریٹری بورڈ امیر حسین قادری نے پیر کو پیش آنے والے ان دونوں واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروارہے ہیں جبکہ معاملے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی بات کی ہے جس کے بعد انھوں نے پولیس موبائل بھجوائی تاہم مذکورہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

 سیکریٹری بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم طلبہ اور ملازمین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔  یاد رہے کہ ماضی میں انٹر بورڈ کی پبلک ڈیلنگ شہر کے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے اور بورڈ کا سب آفس قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کے بعد وہاں موجود بیرونی مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے بورڈ کے

پڑھیں:

بھارت میں معیارِ زندگی پاکستان سے بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے: دیپک پروانی

پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پراوانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے مقابلے میں زندگی کا معیار بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے۔

30 سال قبل ڈرامہ سیریل ’بڑے ابو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیپک پروانی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے لیے انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیپک پروانی نے بھارتی شہر جے پور میں اپنے کام اور دورے سے متعلق تجربہ شیئر کیا ہے۔

دیپک پروانی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں معیارِ زندگی زیادہ بہتر ہے، وہاں کے لوگ خوش ہیں، مسکراتے ہیں اور مطمئن نظر آتے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان میں خواتین کو حاصل ہونے والی آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی لڑکیاں سڑکوں پر آزادی سے چلتی ہیں، سائیکلیں اور موٹر سائیکلیں چلاتی ہیں۔

دیپک پروانی نے بھارت کا لاہور کے ماحول کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بھی ایسا ہی ماحول ہے، مگر کراچی ایسا نہیں ہے، کراچی میں پارکس ہیں مگر وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ بھارت میں رکشے والے کے پاس بھی اوبر ہے اور پانی پوری والے کے پاس بھی ٹیپ کرنے کی سہولت موجود ہے، وہاں پارکس ہیں، وہاں صرف کنکریٹ کے جنگل نہیں ہیں۔

دیپک پروانی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج
  • ریونیو کے چھوٹے ملازمین کی ترقی کا عمل بند رکھنا ظلم ہے، انور میمن
  • اسٹیبلشمنٹ نے امریکی غلامی تسلیم کی،مولانافضل الرحمن
  • انٹر بورڈ میں بے ضابطگیاں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟منعم ظفر خان
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
  • کولمبیا: پر تشدد واقعات میں 39 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے امن مذاکرات معطل کر دیے
  • بھارت میں معیارِ زندگی پاکستان سے بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے: دیپک پروانی
  • اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں