’’تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا‘‘ عظمیٰ بخاری کی وزیراعلیٰ کے پی پرکڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کر لیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اور جیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں، تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو تم جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے کو برداشت کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن علی امین پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیں، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔ مرزا شہزاد اکبر اور فرح گوگی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ آج بھی شہباز گل باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔ فرح گوگی کہہ رہی تھیں کہ پانچ کیرٹ سے کم کا ہیرا اچھا نہیں لگتا۔ خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ کر کیش پیسے لانا بھی موصوفہ کا کمال ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس پر بڑے بڑے دعوے کیئے گئے۔ ظلم اور بیہودگی کی انتہا یہ ہے کہ مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کو اسلامی ٹچ دینے اور مذہب کو استعمال کرنے کی پرانی عادت ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا کہ آپ کے پیسے بھیجنے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج کر 6 کروڑ کی ساڑھے 4 سو کنال زمین ، فرنیچر اور کمپیوٹر لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ عدالتوں کے ترجمان بنتے ہیں۔ کہتے ہیں اعلیٰ عدالتوں میں پہلی پیشی پر ریلیف مل جائے گا۔ مجھے اس پر تشویش ہے عدالت کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اعلیٰ عدالت کیسے کرسکتی ہے کہ ا190ملین پاؤنڈ کو پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنا تھا وہ کیسے کلیئر ہوجائے گا۔ این سی کا لیٹر جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس بھیج رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لوٹی ہوئی دولت نہیں ہے۔ کوئی بھی عدالت کیا حقائق نظرانداز کرسکتی ہے۔ فرح گوگی کے نام پر زمین ٹرانفسر کس مد میں ہوئی۔ عمران خان اور ان کی بیوی نے ڈاکا ڈالا۔ سابق وزیراعظم پاکستان کو انٹرنیشنل میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے۔