بیماری سے نبردآزما ونود کامبلے کی اہلیہ کرکٹر کا سہارا بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بیماریوں اور کسمپرسی سے نبردآزما بھارت کے سابق مایہ ناز کھلاڑی ونود کامبلے کی اہلیہ مشکل وقت میں سہارا بن گئیں۔
بھارت کے لیجنڈری بلے باز کو طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے اور وہ بغیر سہارے کے چہل قدمی بھی نہیں کرپاتے جبکہ اُن کا دماغ بھی پہلے کی طرح کام نہیں کررہا۔
ایک روز قبل ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں ونود کامبلے نے شرکت کی اور انہیں دیکھ کر سچن ٹنڈولکر سمیت تمام ساتھی کھلاڑی خوشی سے کھل اٹھے۔
ونود کامبلے ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے پنڈال پہنچے تو اُن کے چلنے میں لڑکڑاہٹ واضح تھی تاہم سابق لیجنڈری کرکٹر کی اہلیہ نے اُن کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور وہ شوہر کو احتیاط سے لے کر چل رہی تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ونود کامبلے کی اہلیہ کا نام انیڈریا ہیوٹ ہے اور یہ اُن کی دوسری اہلیہ ہیں۔ وہ سابق ماڈل رہ چکی ہیں اور دونوں کی دوسری شادی 2006 میں ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
اینڈیا ہیوٹ کا شوہر کا سہارا بننے پر شائقین کرکٹ اور ونود کامبلے کے مداحوں نے اُن کو سراہا اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی ہمیشہ خوشیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ونود کامبلے کی اہلیہ
پڑھیں:
اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہوگا؟
بسکٹ اور چائے کا امتزاج کسے پسند نہیں لیکن کیا ہو اگر آپ ہر کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں۔
خوراک میں بسکٹ ہی کھاتے رہنا ضروری غذائی اجزاء کی کمی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل جنم لیں گے جیسے کہ وزن میں اضافہ، غذائیت کی کمی، وٹامن کی کمی، ہاضمے کے مسائل، اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ۔
درج ذیل خالص بسکٹ پر مبنی خوراک کے نقصانات سے آگاہ کیا جارہا ہے:
• غذائیت کی کمی:
ہمیشہ کھانے میں صرف بسکٹ ہی لیں تو اس کی وجہ سے پروٹین، وٹامنز اے، سی، بی کمپلیکس، معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کی کمی ہوجاتی ہے اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
• ضرورت سے زیادہ کیلوریز:
بسکٹ میں چینی اور چکنائی کی مقدار بہت زیادہ کیلوریز کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں وزن بڑھتا ہے اور موٹاپا ہوتا ہے۔
• بلڈ شوگر:
بسکٹ میں شوگر کی زیادہ مقدار بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا سبب بنتی ہے جس سے توانائی میں اتار چڑھاؤ اور انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔
• ہاضمے کے مسائل:
بسکٹ میں فائبر کی کمی قبض اور ہاضمے کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
• دائمی بیماری کا بڑھتا ہوا خطرہ:
صرف بسکٹ پر مبنی خوراک زیادہ سوڈیم اور سیر شدہ چکنائی کی وجہ سے دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔