اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں۔ ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فوجی سے شادی طے ہونے کے بعد بریک اپ نہ کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے ابھی دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ سات جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا۔ ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، سات جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دنوں میں جمع ہوں گی۔

مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ ڈیل کرلوں:عمران خان کی علیمہ خان سے گفتگو

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا

پڑھیں:

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  •  سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ،ناصربٹ
  • سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
  •   عرفان صدیقی کی امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تردید 
  • سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی
  • امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی